بھارت کے نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ہرارے میں کھیلے گئے فائنل میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 100 رنز سے شکست دے دی۔
فائنل میں بھارت کے اوپنر ویب ہاف سوریا ونشی نے تاریخی اننگز کھیلتے ہوئے صرف 80 گیندوں پر 175 رنز اسکور کیے، جس میں 15 چھکے اور 15 چوکے شامل تھے۔ ان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 411 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف انگلینڈ کو دیا۔
ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم کیلپ ا فائل کونر کی 115 رنز کی اننگز کے باوجود 40.2 اوورز میں 311 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور یوں بھارت نے 100 رنز سے واضح فتح حاصل کر لی۔
یہ بھارت کا آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں چھٹا ٹائٹل ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ایڈیشن کے فائنل میں بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کا حساب اس بار شاندار انداز میں برابر کر دیا گیا۔