بجلی مہنگی: نیپرا نے دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ 28 پیسے اضافہ کر دیا

image

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فی یونٹ بجلی 28 پیسے مہنگی ہو گئی ہے، اور یہ اضافہ فروری کے ماہانہ بلوں میں لاگو ہوگا۔

نیپرا کے فیصلے کا اطلاق ملک بھر کے تمام صارفین پر ہوگا، جس میں کے الیکٹرک کے صارفین بھی شامل ہیں، تاہم لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کو اس فیصلے سے مستثنا رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ابتدائی طور پر نیپرا سے دسمبر کے لیے 48 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، جس کا جائزہ لینے کے بعد نیپرا نے 28 پیسے اضافہ منظور کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US