عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج ایک اور بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مقامی صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے کے آخری روز 24 قیراط کے سونے کی فی تولہ قیمت 11,700 روپے بڑھ کر 519,462 روپے ہو گئی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 10,030 روپے اضافے کے ساتھ 445,354 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 117 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی سطح پر سونا 4,967 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا فی تولہ چاندی 444 روپے اضافے کے ساتھ 8,269 روپے ہو گئی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 381 روپے بڑھ کر 7,089 روپے کی سطح پر آ گئی۔