بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر امین الاسلام ہنگامی دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق بی سی بی صدر امین الاسلام چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ہمراہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ہنگامی میٹنگ میں آن لائن شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کے معاملے پر بلایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں ملاقاتوں اور اہم اجلاسوں میں شرکت کے بعد بی سی بی صدر آج شام ڈھاکا واپس روانہ ہوں گے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے متعلق پیدا ہونے والی صورتحال پر آئی سی سی کی ایک اور ہنگامی میٹنگ بھی آج متوقع ہے۔