پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون 2025-26 کا فائنل واپڈا اور ایس این جی پی ایل کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پانچ روزہ میچ میں ایس این جی پی ایل کی کپتانی محمد رضوان جبکہ واپڈا کی قیادت خالد عثمان کریں گے۔
ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم ٹرافی اور پچھتر لاکھ روپے کی حقدار ہوگی، رنرز اپ ٹیم کو چالیس لاکھ روپے انعام دیاجائے گا۔
ٹورنامنٹ کا فائنل ٹیپ میڈ پر لائیو اسٹریم جبکہ پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔
محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ایس این جی پی ایل نے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھا کر فائنل میں جگہ بنائی، ہمیں واپڈا کے خلاف جیتنے کے لیے اچھا کھیل پیش کرنا ہوگا۔
خالد عثمان نے کہا کہ ہمارے پاس تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا اچھا امتزاج ہے، ایس ان جی پی ایل کو لیگ اسٹیج میں ہرایا تھا، فائنل میں بھی اچھا مقابلہ ہوگا۔