پی ایس ایل 11: پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کے نام جاری

image

پاکستان سپر لیگ نے پلاٹینم کیٹیگری میں شامل قومی اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے نام جاری کردیے۔

پی ایس ایل پلاٹینم کیٹیگری میں شامل تمام کھلاڑیوں کی بیس پرائس 4 کروڑ 20 لاکھ روپے ہوگی۔

پلاٹینم کیٹیگری میں ڈیوڈ وارنر، ایشٹن ٹرنر، جیک فریزر مکگرک اور ڈیرل مچل، مارک چیپمین، رائلی روسوو، رسی وین ڈر ڈوسن اور ریزا ہینڈرکس شامل ہیں۔

جیمز ونس، ایون لوئس، برینڈن کنگ، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، کوسل مینڈس اور محمد رضوان بھی پی ایس ایل پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کی آکشن 11 فروری کو شیڈول ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US