آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے امریکا کو 29 رنز سے شکست دیدی

image

امریکا کی ایسوسی ایٹ ممبر ٹیم نے اتوار کو دفاعی چیمپین بھارت کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں پریشان کرکے رکھ دیا مگر آخر میں وہ ممبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں 29 رنز سے ہار گئے۔

میچ میں بھارت نے جب بیٹنگ کی تو ایک وقت پر ان کی صرف 76 رنز پر چھ وکٹیں گر چکی تھی اور اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں تماشائیوں پر چپ چھا گئی تھی۔ مگر بھارت کے کپتان سوریہ کمار یادو نے 84 کی شاندار اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو 161 رنز تک پہنچا دیا جبکہ ان کی نو وکٹیں گر چکی تھیں۔

یو ایس اے کی ٹیم کی شروع کی تین وکٹیں ہی پہلے تین اوور میں گر گئیں اور 20 اوور میں وہ آٹھ وکٹوں پر 132 کر پائے مگر جس طرح سے انہوں نے بھارت کی مضبوط ٹیم کو مشکلات میں ڈالا ان کی تعریف کی جا رہی ہے۔

ورلڈ کپ کے پہلے دن ہی پاکستان کو بھی نیدرلینڈز کے خلاف بہت محنت کر کے میچ جیتنا پڑا۔ نیدرلینڈز اور یو ایس اے کی پرفارمنس کے بعد یہ چیز واضح ہے کہ اس ورلڈ کپ میں اسوسی ایٹ ٹیم کسی بھی ٹیم کو اپ سیٹ کر سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US