آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں افغانستان کو شکست

image

نیوزی لینڈ نے اپنی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑا ہدف کامیابی سے پورا کر کے افغانستان کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں اتوار کو چنائے میں شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 183 رنز کا ہدف پورا کرنا تھا میچ جیتنے کے لیے اور یہ انہوں نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 17.5 اوورز میں پورا کر دیا۔ ان کی طرف سے ان کے اوپنر ٹم سائفرڈ نے 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور اس کے بعد گلینڈ فلپس نے 42، مارک چیپ مین نے ڈیرل مچل نے 25 ناٹ اؤٹ کر کے اپنی ٹیم کو میچ جتا دیا۔

ایک وقت میں جب نیوزی لینڈ نے بیٹنگ شروع کی تو اسپنر مجیب الرحمن نے دوسرے اوور میں یکے بعد دیگرے فن ایلن اور رچن روندرا کو آؤٹ کردیا تھا لگ رہا تھا کہ نیوزی لینڈ شاید ہدف پورا نہ کر پائے۔

افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ایک اچھا ٹوٹل داغ دیا جس میں ان کے آل راؤنڈر گلبدن نائب نے تین نمبر پر آکر 63 رنز اسکور کیا 35 کے اندر اور چار چھکے اور تین چوکے لگائے، ساتھ ہی رحمن اللہ گرباز نے 27، صدیق اللہ اتل نے 29 رنز کی ہے۔

میچ کا سب سے اہم موڑ اس وقت آیا جب افغانستان کے کپتان راشد خان نے اپنی بالنگ پر ٹم سائفرڈ کا کیچ چھوڑ دیا۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ سے پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چار ایک سے بری طرح ہاری تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US