آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کی لاہور آمد

image

پاکستان کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انڈیا کے ساتھ میچ کے بائیکاٹ کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگیا۔

آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ لاہور پہنچ گئے۔

لاہور ایئرپورٹ پر ایڈوائزر ٹو چئیرمین پی سی بی عامر میر نے عمران خواجہ کا استقبال کیا۔

آئی سی سی کے ڈپٹی چئیرمین عمران خواجہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کریں گے۔

قبل ازیں ایئر پورٹ پر چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے صدر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین السلام کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔

صدر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ امین السلام چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کے علاوہ دیگر میٹنگز میں شریک ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US