انگلینڈ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیپال کو صرف چار رنز سے شکست دے دی۔
نیپال کی ٹیم جو ایک اسوسی ایٹ ممبر ہے نے کمال پرفارمنس دکھائی آج ون کیٹ اسٹیڈیم ممبئی میں اور انگلینڈ کے 184 کے جواب میں انہوں نے 180 کر دیے 20 اوور میں چھ وکٹوں پر۔
آخری اور میں نیپال کو 10 رن چاہیے تھے میچ جیتنے کے لیے، لگ یہ رہا تھا کہ شاید آج اس ورلڈ کپ کا سب سے پہلا اپ سیٹ ہوجائے گا مگر تیز بالر سیم کرن نے شاندار اوور کرواتے ہوئے صرف چار رنز دے کر انگلینڈ کے لیے میچ بچا لیا۔
18 اوور میں نیپال کے عارف شیخ اور لوکیش بم نے انگلینڈ کے سب سے تیز ترین بالر جوفری اچر کو تین چھکے لگا دیے اور اس طرح سے میچ کو زندہ کر دیا مگر اسی اوور میں اچر نے شیک کو آؤٹ کردیا۔
لوکیش نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 20 گیندوں پر 39 کی ہے اور ناٹ آؤٹ رہا اور ان سے پہلے دیپندر سنگھ ایری نے بھی 44 کیے 29 گیندوں پر اور انگلینڈ کی ٹیم کو پریشان کردیا۔
نیپال کے کپتان روہت پودل نے بھی 39 رنز کی اننگز کھیل گئے جبکہ ان کے اوپنر کشال بھرتل نے تیز آغاز دیا 29 رنز کر کے۔ انگلینڈ کی طرف سے لیم ڈوسن نے دو وکٹیں حاصل کی باقی سب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ نے آج جب پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ان کی طرف سے ان کے کپتان ہیری بک نے 53 اور جیکب بیتل نے 55 رنز کیے جبکہ آخری کے تین اوورز میں بل جیکس نے آ کر صرف 18 گیندوں پر 39 کر دیے جس میں چار چھکے شامل تھے۔
اننگز کے آخری اوور میں بل جیکس نے 21 رنز بنا دیے اور اس سے انگلینڈ کا ٹوٹل 184 تک پہنچ گیا۔ انگلینڈ کی ٹیم اب اپنے پچھلے 12 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سے 11 جیت چکی ہے جبکہ نیپال نے پچھلے سال نومبر میں ویسٹ انڈیز کو بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں شکست دی تھی۔