قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چئیرمین محسن نقوی اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین السلام کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم آمد پر امین السلام کا استقبال کیا اور دونوں کے درمیان حالیہ جاری کرکٹ بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین السلام نے پاکستان کی جانب سے ملنے والی حمایت پر اظہارِ تشکر کیا۔ اس موقع پر پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر اور ایڈوائزر ٹو چئیرمین پی سی بی عامر میر بھی موجود تھے۔ملاقات میں دونوں بورڈز نے مستقبل میں باہمی تعاون اور کرکٹ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی بات چیت کی۔