ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 5 ہزار 300 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 24 ہزار 762 روپے پر پہنچ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 4 ہزار 544 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 49 ہزار 898 روپے ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جہاں فی اونس سونا 53 ڈالر اضافے کے بعد 5,020 ڈالر پر پہنچ گیا۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے فی تولہ چاندی 346 روپے بڑھ کر 8,615 روپے ہو گئی ہے۔