ورلڈ بینک کا پاکستان کے 20 ارب ڈالر کے دس سالہ ترقیاتی پروگرام کے لیے حمایت کا اعادہ

image

سعودی عرب میں ورلڈ بینک کی ایم ڈی اینا بجرڈے سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کی جانب سے قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ ملاقات سالانہ الولا کانفرنس برائے ابھرتی ہوئی معیشتیں کے موقع پر ہوئی، جس میں پاکستان کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک اور ترقیاتی ترجیحات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں توانائی، تعلیم، صحت، موسمیاتی تبدیلیاں اور مالیاتی اصلاحات جیسے شعبوں پر گفتگو ہوئی۔ اینا بجرڈے نے پروگرام کے موثر عمل درآمد اور ترقیاتی اثرات کو زیادہ سے زیادہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ بہتر کوآرڈینیشن اور بروقت عملدرآمد کے لیے صوبائی حکومتوں کے کردار اور تعاون ناگزیر ہے، اور متعلقہ وفاقی وزارتیں اس عمل میں مکمل تعاون کریں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US