پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم لاہور قلندرز کے سابق اسٹار برینڈن میک کلم نے قلندرز کے دس سال مکمل ہونے پر ٹیم اور قلندرز فیملی کو مبارکباد دی۔
برینڈن میک کلم نے کہا کہ لاہور قلندرز کے ساتھ گزارے ہوئے خوشگوار لمحات ہمیشہ یاد رہیں گے اور ٹیم کے ساتھ کئی مواقع پر کپتانی کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات رہی۔ انہوں نے مزید کہا لاہور قلندرز ایک فیملی کی طرح ہے جو ہر طرح کے حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑی رہتی ہے۔
سابق اسٹار نے قلندرز کی گزشتہ دس سالوں میں حاصل کردہ کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں ٹیم پر فخر ہے اور وہ ہمیشہ قلندرز کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔ برینڈن میک کلم نے لاہور قلندرز کے لیے اگلے دس سالوں کی کامیابی اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا اور معذرت کی کہ وہ اس خوشی کے موقع پر خود موجود نہیں ہو سکیں گے۔
انہوں نے خصوصی طور پر ثمین رانا اور ان کی مینجمنٹ کو بھی قلندرز کے دس سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔