ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: قومی ٹیم کی کولمبو میں پریکٹس، امریکا سے ٹاکرا کل

image

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں قومی کرکٹ ٹیم نے کولمبو کرکٹ کلب میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔

پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ اور باؤلنگ کی مشقیں کیں جبکہ نیٹ پریکٹس سے قبل فزیکل فٹنس اور فیلڈنگ ڈرلز میں بھی بھرپور حصہ لیا۔ ٹیم منیجمنٹ کی جانب سے کھلاڑیوں کی فٹنس اور تیاری پر خصوصی توجہ دی گئی۔

قومی ٹیم گروپ اسٹیج کا دوسرا میچ کل امریکا کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان یہ مقابلہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے ایس ایس سی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US