پی ایس ایل کی ٹیم ملتان ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ میں خرید لی، نام راولپنڈی رکھنے کا اعلان

image

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان کو ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں 10 سال کے لیے خرید لیا ہے جس کے بعد یہ پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے مہنگی فرنچائز بن گئی ہے۔ نیلامی کی تقریب ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہوئی جس میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

آکشن تقریب میں سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی، پاکستان کے لیجنڈ بلے باز ظہیر عباس اور لاہور قلندرز کے مالکان ثمین رانا اور عاطف رانا بھی موجود تھے۔ ملتان کی ٹیم کی نیلامی میں مجموعی طور پر پانچ بڈرز نے حصہ لیا، جبکہ فرنچائز کی بیس پرائس 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔

پی سی بی کے مطابق مقررہ وقت کے اندر مجموعی طور پر 6 پروپوزلز موصول ہوئے، جن کی شفاف اور تفصیلی جانچ کے بعد 5 بڈرز کو تکنیکی طور پر اہل قرار دیا گیا اور انہوں نے نیلامی کے عمل میں حصہ لیا۔ بولی کے عمل کے بعد ولی ٹیک نے سب سے زیادہ بولی دے کر فرنچائز حاصل کی۔

نیلامی کے بعد ولی ٹیک کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ وہ ٹیم کا نام تبدیل کر کے ’’راولپنڈی‘‘ رکھ رہے ہیں۔ اس اعلان کے بعد پی ایس ایل میں ایک نئی شناخت کے ساتھ ٹیم کی شمولیت متوقع ہے جبکہ کرکٹ حلقوں میں اس فیصلے پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US