گرین شرٹس کی نظریں فتح پر، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج امریکا سے مقابلہ

image

گرین شرٹس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج امریکا کے خلاف میدان میں اتریں گی۔ قومی ٹیم کی گروپ میں اپنی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے دو قیمتی پوائنٹس حاصل کرنا اولین ہدف ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنا دوسرا میچ آج سنہالیز اسپورٹس کلب کولمبو میں امریکا کے خلاف کھیلے گی۔ قومی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو شکست دی تھی۔

دوسری جانب امریکا نے بھی اپنے پہلے میچ میں بھارت کو خاصا پریشان کیا، تاہم سوریا کمار یادیو نے میزبان ٹیم کو مشکلات سے نکال کر فتح دلائی۔

ادھر کولمبو میں بارش کا بھی امکان ہے جس کے پیش نظر ٹیم کو ڈی ایل میتھڈ کو ذہن میں رکھتے ہوئے جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ ٹاپ آرڈر بیٹرز پر پاور پلے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی ذمہ داری عائد ہوگی تاکہ کسی بھی ممکنہ رکاوٹ سے بچا جا سکے۔

یو ایس اے کے خلاف میچ سے قبل کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کی میٹنگ مکمل

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ہیڈ کوچ نے یو ایس اے کے خلاف میچ سے قبل کھلاڑیوں کے ساتھ میٹنگ کی جس کا مقصد ٹیم کو موٹیویٹ کرنا اور حکمت عملی کو حتمی شکل دینا تھا۔

میٹنگ میں کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ جارحانہ کرکٹ کھیلیں اور میچ کے دوران کسی بھی قسم کے پریشر کو اپنی کارکردگی پر اثر انداز نہ ہونے دیں۔ کپتان نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کو آسان حریف نہ سمجھا جائے اور تمام کھلاڑی جان لگا کر میدان میں اتریں۔

ذرائع کے مطابق یو ایس اے کے خلاف ایک یا دو تبدیلیوں کا امکان ہے جس میں خواجہ نافع اور عثمان طارق کی ٹیم میں شمولیت ہو سکتی ہے جبکہ عثمان خان کو ڈراپ کرنے کا بھی امکان ہے۔ علاوہ ازیں، شاہین شاہ آفریدی اور سلمان مرزا میں سے کسی ایک کو گراونڈ کنڈیشن دیکھ کر ڈراپ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US