پاکستان کے فاسٹ بولر احسان عادل کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے امریکا کی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے انہیں امریکی ٹیم میں شمولیت کی اجازت دی ہے۔
ذرائع کے مطابق احسان عادل کو جسدیپ سنگھ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جو کندھے کی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوئے تھے۔ جسدیپ سنگھ کو 5 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
واضح رہے کہ احسان عادل پاکستان کی جانب سے تین ٹیسٹ اور چھ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں اور اب وہ امریکا کی نمائندگی کرتے ہوئے آئی سی سی کے بڑے ایونٹ میں حصہ لیں گے۔
بھارت اور سری لنکا میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج تین میچز شیڈول ہیں پہلا نمیبیا اور نیدرلینڈز کے درمیان، دوسرا نیوزی لینڈ اور یو اے ای جبکہ تیسرا پاکستان اور امریکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔