ہیری بروک اور شکیب الحسن کی لاہور قلندرز کو پی ایس ایل میں دس سال مکمل ہونے پر مبارکباد

image

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز نے شاندار دس سال مکمل کر لیے ہیں جس پر انگلینڈ کے کرکٹر ہیری بروک اور بنگلا دیش کے سابق کپتان شکیب الحسن نے ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

ہیری بروک نے قلندرز فیملی کو دس سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دس سال بڑے شاندار رہے ہیں۔ میں لاہور قلندرز کو پی ایس ایل کے آنے والے سیزن کے لیے نیک خواہشات دیتا ہوں، خاص طور پر امید ہے کہ اس سیزن میں قلندرز ایک اور ٹرافی لے کر آئیں گے۔ میں یہاں سے ہی ٹیم کو سپورٹ کرتا رہوں گا۔"

سابق بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے بھی لاہور قلندرز کو کامیاب دس سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ گزشتہ برس کی پی ایس ایل چیمپئن ٹیم کا حصہ رہا۔ لاہور قلندرز کے ساتھ ڈریسنگ روم کا حصہ بننا ایک شاندار تجربہ رہا اور مجھے امید ہے کہ میں مستقبل میں بھی ٹیم کی کامیابی کا حصہ رہوں گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US