حکومت سندھ نے سرکاری گرلز کالجز میں فوٹو گرافی پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ کالج ایجوکیشن نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔
ڈائریکٹر کالجز کے مطابق یہ فیصلہ طالبات اور خواتین اساتذہ کی تصاویر کے سوشل میڈیا پر غلط استعمال کی متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر کالجز نے کہا کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے پرنسپلز اور عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ کالجز میں طالبات اور عملے کی پرائیویسی کو یقینی بنایا جا سکے۔