وزارت خارجہ کے ترجمان کے دفتر کے مطابق، ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج وزارت خارجہ میں انڈونیشیا کے وزیر برائے سرمایہ کاری اور ڈاؤن اسٹریم انڈسٹری اور انڈونیشیا کے سوورین ویلتھ فنڈ (Danantara) کے CEO، مسٹر روزان روزلانی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور انڈونیشیا کے اقتصادی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، ممکنہ تعاون کے مواقع اور باہمی فائدے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اس دوران سوورین ویلتھ فنڈ کے ماڈلز پر خیالات کے تبادلے کے ساتھ ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو دو طرفہ تعاون کے کلیدی ستون کے طور پر اجاگر کیا گیا۔