غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزم گرفتار، ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

image

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اور کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے ناظم آباد اور گارڈن ایسٹ میں کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان میں سہیل اور سہروش کو گرفتار کرلیا جو غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث بتائے گئے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 20050 امریکی ڈالر, 2000 ترکش لیرا، 1300 یو اے ای درہم، 2170 برطانوی پاونڈ، 1000 یورو، 8001 قطری ریال، 13600 چائنیز یوآن، 7800 سعودی ریال، 81 بحرین دینار، 465 ملائیشین رنگٹ، 50 آسٹریلین ڈالر اور 59 لاکھ 33 ہزار سے زائد پاکستانی روپے بھی برآمد ہوئے۔

ملزمان سے موبائل فون اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی برآمد ہوئے، جو بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے، ملزمان سے مزید تفتیش اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US