کراچی کے علاقے قائدآباد میں فائرنگ کرکے عوامی نیشنل پارٹی کے عہدیدار کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق قائدآباد اسپتال چورنگی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت جلیل کے نام سے ہوئی جو اے این پی کا عہدیدار تھا، ذرائع کے مطابق مقتول مظفر آباد کالونی کا سابق یوسی ناظم تھا۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مقتول نے چند روز قبل بعض افراد کے خلاف درخواست دی تھی، جبکہ اسے منشیات فروشوں کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی تھیں۔