چینائی میں کھیلے گئےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گیارہویں میچ میں نیوزی لینڈ نے یو اے ای کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یو اے ای نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز اسکور کیے۔
یو اے ای کی جانب سے محمد وسیم نے 66 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ علی شان نے 55 رنز کی شاندار نصف سنچری اسکور کی۔ مایانک کمار 21 رنز کے ساتھ دیگر نمایاں بیٹسمین رہے۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے بولنگ میں لوکی فرگوسن، جیکب ڈفی، مچل سینٹنر اور میٹ ہینری نے اہم وکٹیں حاصل کر کے یو اے ای کی رفتار کو قابو میں رکھا۔
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور صرف 15.2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 175 رنز بنا کر میچ 10 وکٹوں سے جیت لیا۔ ٹم سیفرٹ نے 89 رنز جبکہ فن ایلن نے 84 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلیں، دونوں بیٹسمین ناٹ آؤٹ رہے۔