آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ اے میچ میں پاکستان نے امریکا کو 32 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔
امریکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے، جس میں صاحبزادہ فرحان نے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔ صائم ایوب اور فرحان نے اوپننگ میں 54 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ کپتان سلمان آغا ایک رن پر اور صائم ایوب 19 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم نے 46 رنز اور شاداب خان نے 30 رنز کی تیز اننگز کھیلی۔ امریکا کی جانب سے شیڈلے وین شاک نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کے 191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امریکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 158 رنز تک محدود رہی۔ شیان جہانگیر نے 49 اور شبھم رانجانے نے 51 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں بیٹنگ کی۔ پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے 3 وکٹیں، شاداب خان 2 وکٹیں، جبکہ محمد نواز، ابرار احمد اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کے خلاف جیتا تھا اور اگلا میچ 15 فروری کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔