بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ابھیشیک شرما معدے کے انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل ہو گئے ہیں جس سے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شرما کی طبیعت امریکا کے خلاف میچ سے پہلے خراب ہو گئی تھی، اور نمیبیا کے خلاف میچ کے دوران حالت مزید بگڑ گئی۔ انہیں دہلی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کروایا گیا، جہاں تیز بخار کے باعث فوری ڈرپس لگائی گئیں اور مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاکہ انفیکشن کی نوعیت کا درست اندازہ لگایا جا سکے۔
ابھیشیک شرما نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ہونے والے پریکٹس سیشن میں بھی شریک نہیں ہو سکے۔ اسپتال کے حالات کی وجہ سے ابھی تک واضح نہیں کہ وہ آج ڈسچارج ہوں گے یا نہیں، جس کے باعث نمیبیا کے خلاف میچ میں ان کی شرکت غیر یقینی ہے۔
بھارتی ٹیم نے موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر ابھیشیک شرما کی جگہ سندر کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔