پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کی شاندار بیٹنگ کے باوجود ساؤتھ افریقہ نے پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل منگل کی رات جیت لیا۔
پاکستان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ساؤتھ افریقہ کو 181 کا ہدف دیا تھا اور ساؤتھ افریقہ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر ٹارگٹ پورا کرلیا جس میں ان کی کپتان لارا ولواردت Laura Wolvaardt نے 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ سونے لوس Suna Luus نے بھی 32 رنز کی ہے۔
پاکستان نے جب پہلے بیٹنگ کی تو ان کی طرف سے فاطمہ ثنا نے دھواں دار اننگز کھیلی اور صرف 41 بالز پہ 90 رنز کیے۔ فاطمہ نے صرف 27 گیندوں پر اپنی نصف سینچری پوری کی۔ ایک وقت میں پاکستان کی ٹیم 103 رنز پر چھ وکٹیں ہوچکا تھا مگر فاطمہ کے جارحانہ اننگز کی وجہ سے پاکستان نے 180 کر دیا جس میں سے آخری پانچ اوورز میں 77 رنز بنائے گئے۔ تالیہ پرویز نے بھی 20 رنز کیے۔
ساؤتھ افریقہ کی طرف سے ان کی نئی کھلاڑی ایاندا خوبی Ayanda Hlubi نے تین وکٹیں حاصل کی۔ دو ٹی ٹوئنٹی میچز 13 اور 16 فروری کو بنونی اور کمبرلی میں کھیلے جائیں گے۔