آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بھارتی براڈکاسٹر پر پاکستان ایسا حاوی ہے کہ نیوزی لینڈ اور افغانستان کے میچ کے دوران بھی ایک ریویو لینے پر پاکستان کا نام اسکرین پر دکھا دیا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ میں بھارت سے نہ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا تھا اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور دوسرے بورڈز کے درمیان بات چیت چل رہی تھی کہ کسی طرح پاکستان کو اپنا فیصلہ بدلنے پر راضی کیا جائے۔
پاکستان کے بائیکاٹ کے فیصلے سے براڈ کاسٹرز کو تین سے 400 ملین ڈالرز کا نقصان کا سامنا تھا تو حیرت کی بات نہیں کہ پاکستان ان کے ذہنوں پر سوار تھا۔ اور اسی وجہ سے نیوزی لینڈ کے میچ میں بھی پاکستان کا نام اسکرین پر دکھایا گیا ہے جس نے ناظرین کو حیران کر دیا اور سوشل میڈیا پر کافی لوگوں نے اس غلطی کا ذکر کیا۔
کرکٹ شائقین نے لکھا کہ پاکستان کے ایک بڑے فیصلے سے دنیائے کرکٹ ہل گئی ہے۔ اس میچ میں نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کرلی تھی۔