حکومت کا 40 ہزار الیکٹرک بائیکس پر 80 ہزار روپے سبسڈی کا عمل تیز

image

حکومت پاکستان نے وزیراعظم کی پی او اسکیم کے تحت الیکٹرک بائیکس، رکشوں اور لوڈرز پر سبسڈی دینے کا عمل تیز کردیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ حماد علی منصور کے مطابق، الیکٹرک بائیکس پر 80 ہزار روپے تک سبسڈی اسٹیٹ بینک کے ذریعے براہِ راست درخواست گزاروں کے منظور شدہ بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جا رہی ہے۔

پی او اسکیم کے پہلے مرحلے میں 41 ہزار الیکٹرک گاڑیوں، جن میں 40 ہزار بائیکس اور ایک ہزار رکشے و لوڈرز شامل ہیں، کے اہل درخواست گزاروں کو سبسڈی دی جا رہی ہے۔ دوسرے مرحلے میں مزید 78 ہزار گاڑیوں پر سبسڈی دینے کا منصوبہ ہے۔

حماد علی منصور نے کہا کہ اسکیم کے تحت طلبہ، نوجوان اور خواتین کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس فراہم کی جا رہی ہیں، جس سے ایندھن کی درآمدات میں کمی، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور مقامی صنعت کی ترقی ممکن ہوگی۔ حکومت کا مقصد ملک میں پائیدار اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے نظام کو فروغ دینا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US