پاکستان شاہین کی خواتین ٹیم آج بینکاک کے لیے روانہ ہوگئی جہاں وہ خواتین کے ایشیا کپ رائزنگ اسٹار ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔
پاکستان اپنا پہلا میچ نیپال سے کھیلے گی، اور اس کے بعد 15 تاریخ کو پاکستان کا مقابلہ پرانی حریف ٹیم بھارت سے ہوگا۔
یاد رہے کہ مردوں کے ایشیا کپ رائزنگ اسٹار ٹورنامنٹ میں پچھلے نومبر میں پاکستان نے فائنل میں کامیابی حاصل کی تھی۔
پاکستانی ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر ام ہانی کر رہی ہیں۔