پاکستان کی ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ ہاکی کے پہلے ہی میچ میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کی مضبوط ٹیم سے تین دو سے ہار گئے۔
آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ایک وقت میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی تھی مگر پاکستان کے کھلاڑیوں نے آخری کوارٹر میں زبردست کم بیک کرتے ہوئے اسکور برابر کردیا مگر اس کے بعد ایمپائر کے دو متنازعہ فیصلوں نے پاکستان کو میچ جیتنے سے روک دیا۔
ایمپائر نے پہلے آسٹریلیا کو ایک پینلٹی کارنر دیا جس پر آسٹریلیا نے گول کرکے تین دو کی برتری حاصل کرلی اور میچ کے آخری 15 سیکنڈ میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے پینلٹی کارنر نہ دینے پر احتجاج کیا مگر ایمپائر نے آسٹریلیا کے حق میں فیصلہ دیا۔
پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا جرمنی کی مضبوط ٹیموں سے ایف آئی ایچ پرو لیگ کے دوسرے مرحلے میں مقابلہ کر رہی ہے۔ پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ جرمنی سے آج کھیلے گی۔