واپڈا کی ٹیم نے پریذیڈنٹ کپ ٹرافی کا فائنل آج لاہور میں جیت لیا جب انہوں نے سوئی ناردرن گیس کو 35 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے فائنل کے بعد قذافی اسٹیڈیم لاہور میں واپڈا کے کپتان خالد عثمان کو ٹرافی اور 75 لاکھ کی نامی رقم کا چیک دیا۔
پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کے لیے پریذیڈنٹ کا فرسٹ لاسٹ ٹورنامنٹ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ پانچ دن کے فائنل میں واپڈا نے پہلے 265 رنز کیے اور اس کے جواب میں سوئی ناردرن گیس کو صرف 117 رنز پر آؤٹ کردیا جس میں ان کے فاسٹ بالر نقیب اللہ، محمد ذیشان نے چار اور تین وکٹیں حاصل کیں۔
واپڈا ٹیم بڑی برتری لینے کے بعد اپنی دوسری اننگز میں صرف 96 رنز پر آل اؤٹ ہوگئی۔ پاکستان سے کھیلنے والے فاسٹ بالرز شاہنواز دھانی اور محمد علی نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔
سوئی ناردرن گیس 35 رنز سے ہدف پورا نہیں کر پائی اور 209 رنز پہ آل آؤٹ ہوگئی جس میں عمیر بن یوسف نے 63، پاکستان کے سابق کپتان محمد رضوان نے 23 اور عبدالصمد نے 39 رنز کی ہے۔ نقیب اللہ اور عاقب خان نے پانچ پانچ وکٹیں حاصل کی۔