بنوں: فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار زخمی

image

بنوں میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

ڈی آئی جی سجاد خان کے مطابق دہشت گردوں نے رات گئے پولیس اسٹیشن احمدزالی اور پولیس چوکی فتح خیل پرحملے کیے۔

سجاد خان کا کہنا ہے کہ بنوں میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

ڈی آئی جی کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار بھی معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US