رمضان المبارک کے آغاز سے قبل شہرِ قائد میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 10 روپے اضافے کے بعد 140 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ فائن آٹے کی قیمت 10 روپے اضافے کے بعد 160 روپے فی کلو ہو گئی ہے جبکہ محلے کی چکیوں کا آٹا بھی 160 روپے فی کلو پر فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر حافظ عارف نے کہا ہے کہ لاہور میں بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 1800 روپے کے بجائے 2 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے، کھلا آٹا 95 روپے کے بجائے 130 روپے فی کلو اور چکی کا آٹا 150 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
حافظ عارف نے مزید بتایا کہ رمضان سے قبل آٹے کی قیمت میں فی کلو 20 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ فائن میدہ 11 ہزار روپے من فروخت ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چاول کی قیمت میں بھی 25 روپے فی کلو اضافہ دیکھا گیا ہے۔