نیسلے پاکستان نے مسلسل دوسری بار او آئی سی سی آئی کلائمیٹ چیمپئن ایوارڈ جیت لیا

image

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک کا پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی اور کاربن کے صفر اخراج، ری جنریٹو ایگریکلچر اور ری سائیکلنگ پر مبنی نظام سے متعلق نیسلے کی کوششوں کا اعتراف

نیسلے پاکستان کو چوتھی پاکستان کلائمیٹ کانفرنس میں عوام، کرہ ارض اور کاروبار کے لیے مشترکہ قدر کی تخلیق کرنے کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلی اور کاربن کے صفر اخراج، ری جنریٹو ایگریکلچر اور ری سائیکلنگ پر مبنی نظام سے متعلق اقدامات کیلیے مسلسل دوسری بار کلائمیٹ چیمپئن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

چوتھی پاکستان کلائمیٹ کانفرنس اور کلائمیٹ ایکسیلنس ایوارڈز کے دوسرے ایڈیشن کی میزبانی اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(او آئی سی سی آئی) نے کی جو 30 ممالک اور 14 شعبوں سے تعلق رکھنے والی 200 سے زائد ملٹی نیشنل کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم ہے۔ ایوارڈز کیلیے اس سال 80 سے زائد انٹریز موصول ہوئیں۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے ملک کی موسمیاتی تبدیلی کے لحاظ سے پائیدار ترقی کی طرف گامزن کرنے کیلیے سرمایہ کو متحرک کرنے اور نئی نسل پر مبنی جدید حل کے نفاذ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پرعزم اور خواب دیکھنے والے ان نوجوانوں پر اعتماد کرتے ہوئے سرمایہ کاری کرنی ہوگی کیونکہ نوجوان نسل پاکستان کا مستقبل ہے اور یہی ہمیں ماحولیاتی مسائل سے نکالیں گے۔

قبل ازیں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ او آئی سی سی آئی کی چوتھی پاکستان کلائمیٹ کانفرنس نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلیے فوری اقدامات اور پائیدار حل کے حصول میں نجی شعبہ کے کردار کا نمایاں کیا ہے۔ انہوں نے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے میں حکومتی کردار اور کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے 1.3 ارب ڈالر کی ماحولیاتی فنانسنگ تک رسائی حاصل ہے جو اس سمت میں ایک مضبوط قدم ہے۔

جیسن آوانسینا، چیف ایگزیکٹو آفیسر، نیسلے پاکستان نے کہا "پاکستان کلائمیٹ کانفرنس کے ذریعے او آئی سی سی آئی نے موسمیاتی تبدیلی کے لحاظ سے زیادہ پائیدار معیشت کی طرف پاکستان کی منتقلی میں معاون قابل عمل سفارشات پیش کی ہیں۔ قبل ازیں ڈیووس میں نیسلے نے پائیداری اور گرین منصوبوں، زرعی خدمات کی تبدیلی، آٹومیشن اور ڈیجٹائزیشن میں معاونت کیلیے پاکستان میں 60 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا۔ یہ اعلان 2023 سے 2025 کے دوران کی گئی 40 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے علاوہ ہے جس کے بعد چھ سال میں مجموعی مجوزہ سرمایہ کاری 100 ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ یہ سرمایہ کاری پاکستان کے ساتھ نیسلے کے طویل المدتی عزم اور اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ وقار احمد، ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز اینڈ سسٹین ایبیلیٹی، نیسلے پاکستان نے کہا کہ ہم معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کیلیے کوشاں ہیں اور ہمارے کاروبار میں پائیداری لازمی جزو ہے۔ ہماری کوششیں مشترکہ اقدار کی تخلیق کیلیے ہمارے عزم کو واضح کرتی ہیں کیونکہ ہم صاف ماحول اور زیادہ پائیدار مستقبل کیلیے نمایاں اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

نیسلے نیٹ زیرو کے حوالے سے اپنے عالمی وعدوں کے تحت 2030 تک گرین ہاؤس گیس کے اخراج میں 50 فیصد کمی کا ہدف رکھتا ہے اور 2050 تک نیٹ زیرو حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔ نیسلے پاکستان نے 2018 کے بیس لائن کے مقابلے میں گرین ہاؤس گیس کے اخراج میں 50 فیصد سے زیادہ کمی بھی حاصل کی ہے جس میں 9.6 میگاواٹ سولر پاور اور کبیروالہ میں 20 ٹن فی گھنٹہ بایوماس بوائلر کی بڑی سرمایہ کاری شامل ہے۔ نیسلے نے ورجن پلاسٹک میں 33 فیصد کمی کرتے ہوئے دوبارہ ری سائیکل کے قابل لچک دار پیکجنگ متعارف کروائی۔ کمپنی کلین گلگت بلتستان پروجیکٹ کے ذریعے 11,000 ٹن پیکجنگ کچرے کو اکٹھا کرنے اور اسے ری سائیکلنگ میں مدد کررہی ہے جو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف ایس ڈی جیز 13اور15 کے مطابق ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US