فیصل آباد سے غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلانے والے 3 ملزم گرفتار

image

ایف آئی اے سرکل فیصل آباد نے چھاپے کے دوران غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلانے اور عمرہ ویزہ فراڈ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار کیے جانے والے ملزمان کی شناخت فیصل علی، قاسم عباس اور فیصل سلیم کے نام سے ہوئی۔

ڈجکوٹ مین بازار فیصل آباد میں کی گئی چھاپہ مار کارروائی میں گرفتار ملزمان غیر قانونی کاروبار اور سادہ لوح افراد کو لوٹنے میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے 15 پاسپورٹس، 124 بینک رسیدیں، 5 جعلی مہریں، 4 موبائل فونز، کمپیوٹر سسٹم، رجسٹرز، ڈائریاں اور لیپ ٹاپ برآمد ہوئے۔

ابتدائی تفتیش میں 6 متاثرین نے 35 لاکھ روپے کے فراڈ کی تصدیق کی، جبکہ دیگر متاثرین سے بھی بیانات لیے جارہے ہیں۔

ایف آئی اے نے گرفتار ملزمان سے تحقیقات شروع کردی ہیں اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US