اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن: خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار، 78 کلو سے زائد منشیات برآمد

image

انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 78.24 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کے کارگو شیڈ میں نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے بیڈ شیٹ میں جذب کی گئی 6.240 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔

دوسری کارروائی میں یارو، ضلع پشین میں ہوٹل کے قریب ایک گاڑی سے 48 کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسی طرح جی ٹی روڈ فقیر آباد، اٹک میں گاڑی کی تلاشی کے دوران 12 کلوگرام چرس برآمد ہوئی اور ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

ڈسٹرکٹ میانوالی میں ایک خاتون کے قبضے سے 12 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

اے این ایف حکام کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US