آکشن کے بعد 8 فرنچائزز میں 103 ملکی و غیر ملکی کھلاڑی شامل

image

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے آکشن کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے اور اس دوران لیگ کی آٹھ فرنچائزز نے 103 غیر ملکی اور ملکی کھلاڑیوں کو بولی کے ذریعے ٹیمز میں شامل کرلیا گیا۔

بدھ کے روز لاہور میں پورا دن چلنے والی آکشن میں سب سے مہنگے پاکستانی کھلاڑی فاسٹ بالر نسیم شاہ رہے جن کو راولپنڈی کی ٹیم نے 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں لیا جبکہ سب سے مہنگے ترین لیے جانے والے غیر ملکی پلیئر نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل رہا ہے جن کو راولپنڈی نے ہی 8 کروڑ پانچ لاکھ میں لیا۔

پی ایس ایل 11 میں آکشن کے بعد کئی غیر ملکی پلیئرز نے 8 فرنچائزز کو جوائن کرلیا ہے جن میں آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ، ان کے ہم وطن لیگ سپنر ایڈم زیمپا، پیٹر سڈل، ایسٹن ٹرنر، مارنس لبوشن، ایر ان ہاڈی، سپینسر جانشن اور سابق کپتان ڈیوڈ وارنر کے علاوہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل، مائیکل بریس ویل، ڈیون کانوے اور مارک چیپ مین شامل ہیں۔

آکشن کے دوران سری لنکا، یو ایس اے، انگلینڈ، نیپال، ساؤتھ افریقہ، بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے بھی غیر ملکی کھلاڑیوں کو فرنچائزز نے لیا جس جن میں نمایاں ساؤتھ افریقہ کے رائڈی روزو، فاسٹ بالر شمار جوزف، تبریز شمشی، انگلینڈ کے سیم بلنگز ، معین علی، جیمز ونس، ٹام کرن اور سری لنکا کے قومی ٹی ٹوئنٹی کے کپتان داسون شناکہ شامل ہیں۔ معین علی کو کراچی کنگز نے ساڑھے چھ کروڑ میں لیا، سٹیو سمتھ کو سیالکوٹ کی ٹیم نے 14 کروڑ میں حاصل کیا اور ان کو ڈائریکٹ آکشن سے باہر خریدا۔

پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی بہت اچھے پیسوں میں فرنچائزز نے لیا جس میں آل راؤنڈر فہیم اشرف کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے ساڑھے 8 کروڑ میں لے لیا جبکہ پاکستان کے قومی ٹی ٹوئنٹی کے کپتان سلمان علی آغا کو کراچی کنگز نے پانچ کروڑ 85 لاکھ میں لیا جبکہ دو ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی خواجہ نافع کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ساڑھے ساڑھے چھ کروڑ میں اور انڈر 19 کے سمیر منہاس کو ایک کروڑ 90 لاکھ روپے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لیا۔

پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کو شروع میں آکشن میں کوئی بولی نہیں لگی مگر بعد میں اسلام آباد نے ان کو دو کروڑ 20 لاکھ میں لے لیا اور اسی طرح مایہ ناز فاسٹ بالر محمد عامر کو راولپنڈی نے پانچ کروڑ 40 لاکھ میں لیا۔ پی ایس ایل 11 26 مارچ سے لے کر تین مئی تک کھیلی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US