ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ویمنز 2026 ٹورنامنٹ کا آغاز کل 13 فروری سے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہوگا۔
پاکستان ویمنز اے ٹیم اپنے پہلے میچ میں نیپال سے مقابلہ کرے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔
پاکستان ویمنز اے 15 فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے اے ٹیم کا سامنا کرے گی۔
گروپ اے میں پاکستان کا آخری میچ 17 فروری کو یو اے ای ویمنز ٹیم کے ساتھ ہوگا۔
گروپ اے اور گروپ بی کی ٹاپ دو ٹیمیں 20 فروری کو سیمی فائنلز کھیلیں گی۔
پاکستان ویمنز اے ٹیم کراچی میں دو ہفتے کے ٹریننگ کیمپ کے بعد 11 فروری کو تھائی لینڈ پہنچی۔
پاکستان ویمنز اے اسکواڈ نے آج ٹرڈ تھائی کرکٹ گراؤنڈ بنکاک میں دو گھنٹے کے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔