اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز کی نجکاری پر پیشرفت کا جائزہ

image

ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز کی نجکاری پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں جاری کوششوں کا جائزہ لیا گیا اور شفاف، مسابقتی اور مؤثر نجکاری کے لیے آئندہ لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔

سینیٹر اسحق ڈار نے کہا کہ نجکاری کا مقصد نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور اداروں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق بہتر طریقے سے کام کرنے کے قابل بنانا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مارکیٹ ویلیو کی منصفانہ تعین، جس میں اثاثے اور مستقبل کے کاروباری امکانات شامل ہوں، انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

اجلاس میں وزیر خزانہ، وزیر اقتصادی امور، وزیر تجارت، وزیراعظم کے نجکاری پر خصوصی معاون طارق باجوہ، وزیراعظم کے مشیر، اٹارنی جنرل آف پاکستان، سیکریٹری نجکاری اور سیکریٹری دفاع بھی شریک ہوئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US