ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026: پاکستان ویمنز اے نے نیپال کو شکست دی

image

پاکستان ویمنز اے ٹیم نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026 کے اپنے پہلے میچ میں نیپال ویمنز کو 30 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 137 رنز بنائے۔ کپتان حفصہ خالد 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں جبکہ وحیدہ اختر نے 23 رنز کا اہم اسکور بنایا۔

جواب میں نیپال کی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 107 رنز ہی بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے لیفٹ آرم اسپنر زانوشہ ناصر نے 3 اور مومنہ ریاست نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ وحیدہ اختر نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان ویمنز اے اپنا دوسرا میچ 15 فروری بروز اتوار کو انڈیا اے کے خلاف کھیلے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US