آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان پال اسٹرلنگ گھٹنے کی انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق اسٹرلنگ کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں کیچ پکڑتے ہوئے انجری ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ٹیم سے علیحدہ کرنا پڑا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیکنیکل کمیٹی نے پال اسٹرلنگ کے متبادل کھلاڑی کی منظوری دے دی ہے اور ان کی جگہ سیم ٹاپنگ کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔