ٹی 20 ورلڈکپ: زمبابوے نے آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دے دی

image

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں زمبابوے نے سابق ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کر دیا۔

زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 169 رنز بنائے جس میں برین بینیٹ نے 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں جبکہ تادیونشے مرومانی اور ریان برل نے 35، 35 رنز اسکور کیے۔ سکندر رضا نے بھی 25 رنز کی قیمتی اننگز پیش کی۔

170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 20 ویں اوور میں 146 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ میٹ رنشا نے 65 رنز کی اننگز کھیلیں جبکہ گلین میکسویل نے 31 رنز اسکور کیے، لیکن باقی کھلاڑی زمبابوے کے بولرز کے سامنے ناکام رہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US