سانحہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن: مختلف محکموں کو نوٹس جاری

image

جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں سانحہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن نے مختلف محکموں کو نوٹس جاری کردیے۔

کمیشن نے گل پلازہ کے صدر تنویر پاستا کو بھی کمیشن میں طلب کرلیا۔

کمیشن نے سینئر ڈائریکٹر لینڈ، چیف فائر افسر، ڈی سی جنوبی، ایس ایس پی سٹی، میڈیکو لیگل افسر سول اسپتال، ڈی آئی جی ٹریفک کو نوٹس جاری کیے۔

کمیشن نے سی ای او واٹر کارپوریشن، ڈی جی ایس بی سی اے، ڈی جی ریسکیو 1122، سی ای او کے الیکٹرک کو بھی نوٹسز جاری کیے۔

کمیشن نے متعلقہ حکام کو 18 فروری کو کمیشن کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US