قومی ٹیم کی ٹریننگ سیشن کے لیے آر پریماداسا اسٹیڈیم آمد، بنگالی فینز فل چارج

image

پاکستان ٹیم بھارت کے میچ سے قبل ٹریننگ سیشن میں حصہ لینے کولمبو آر پریماداسا کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئی۔

پاکستان ٹیم آج تین گھنٹے ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔

بنگالی شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم ورلڈکپ میں نہیں ہے لیکن ہماری ٹیم اب پاکستان ہے، پاکستان ہمارا بھائی ہے اور ہماری دعائیں پاکستان کے ساتھ ہیں کہ وہ بھارت کو عبرتناک شکست دے۔

بنگالی فینز نے پاکستان اور بنگلا دیش بھائی چارہ زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US