ادیب احمد کے الیکٹرک کے نئے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر

image

کے الیکٹرک میں ہائی کمان کی تبدیلی، کے الیکٹرک کا بورڈ مستقل چیف ایگزیکٹو آفیسر کے تقرر پر اتفاق نہ کرسکا۔

ایس ایس جی سی کی طرح کے الیکٹرک میں بھی قائم مقام کی روایت پڑ گئی۔ مونس علوی کا کے الیکٹرک کے ساتھ 18 سالہ سفر آج ختم ہوگیا۔

کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں ادیب احمد کو کے الیکٹرک کا نیا قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کردیا گیا۔

بورڈ نے ادیب احمد کو نئے سی ای او کی تقرری تک قائم مقام مقرر کیا ہے۔

واضح رہے کہ ادیب احمد 2019 سے کے الیکٹرک کے بورڈ پر ڈائریکٹر ہیں۔

ایس ای سی پی نے کے الیکٹرک کو بورڈ مکمل کرنے کیلیے مارچ کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US