کولمبو: پاک بھارت میچ کے دوران جے شاہ اور محسن نقوی کی ملاقات متوقع

image

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے گروپ اے کے اہم میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کولمبو میں کھیلا جائے گا جس سے قبل اہم شخصیات کی موجودگی اور ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کولمبو پہنچ کر میچ دیکھیں گے اور قومی اسکواڈ سے ملاقات بھی کریں گے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے حکام کو بھی آئی سی سی نے دعوت نامہ بھیج دیا ہے۔

اسی دوران صدر آئی سی سی جے شاہ بھی میچ دیکھنے کے لیے کولمبو آئیں گے اور ممکن ہے کہ وہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بی سی سی آئی آفیشلز سے ملاقات کریں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الا اسلام کو بھی پاک بھارت میچ دیکھنے کی دعوت موصول ہوئی ہے، جو اس عالمی مقابلے کی اہمیت اور بین الاقوامی کرکٹ تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US