16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 4.39 روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5.40 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل 6.55 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 4 روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ اوگرا اور وزارتِ خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کریں گے۔