ٹی 20 ورلڈ کپ: آئرلینڈ کا عمان کو جیت کے لیے 236 رنز کا ہدف

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آئرلینڈ نے عمان کو جیت کے لیے 236 رنز کا ہدف دے دیا۔کولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آئرلینڈ نے اپنی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنائے۔

آئرلینڈ کی جانب سے لورکان ٹکر نے 94 رنز اور گریتھ ڈیلنی نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ عمان کی طرف سے شکیل احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہ فیصل اور عامر کلیم نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء میں آئرلینڈ اور عمان کی ٹیمیں اب تک دو، دو میچز کھیل چکی ہیں، تاہم دونوں ٹیموں کو اپنے ابتدائی میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US