سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، چاندی کی قیمت میں کمی

image

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج دوبارہ بڑے اضافے کا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 70 ڈالر اضافے کے بعد 5,042 ڈالر تک پہنچ گئی۔

مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 7,000 روپے اضافے کے ساتھ 526,962 روپے ہو گئی جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 6,001 روپے بڑھ کر 451,784 روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس، چاندی کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 105 روپے کم ہو کر 8,219 روپے پر آگئی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 90 روپے کمی کے بعد 7,046 روپے ہو گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US